لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023

ہبہ سے متعلق شرعی رہنمائی درکار ہے۔ ایک خاتون (بیوہ) اپنے گھریلو سامان میں سے کچھ اپنی اولاد کو ہبہ کرنا چاہتی ہیں۔ صورتِ مسئلہ کی تفصیل درج ذیل ہے:

۱۔ کیا ہبہ کرنے کے بعد اولاد کےلیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس سامان کو اپنی والدہ (بیوہ) کی زندگی میں ہی استعمال کرے۔

۲۔ اگر ہبہ شدہ سامان کی نوعیت یہ ہو کہ وہ سامان کچھ سال بعد استعمال ہونا ہو یعنی اولاد کی شادی کے دوران یا شادی کے بعد استعمال ہونا ہو تو کیا یہ شرعًا جائز ہے؟

۳۔ اگر اولاد خود یہ چاہتی ہو کہ وہ اس سامان (کے استعمال کو کچھ سال مؤخر کر کے) چند سال بعد اس سامان کو استعمال کرے تو کیا یہ شرعًا جائز ہوگا؟ مزید یہ بھی رہنمائی فراہم کردیجیے کہ ہبہ شدہ سامان کے (تصرف) استعمال کرنے کو زیادہ سے زیادہ کتنے سال تک مؤخر کیا جاسکتا ہے؟

۴۔ اگر سامان کو استعمال کرنے سے پہلے خدانخواستہ والدہ محترمہ کا انتقال ہوجاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں وہ ہبہ شرعًا برقرار رہے گا یا اس ہبہ شدہ سامان کی تمام ورثاء میں دوبارہ سے تقسیم ہوگی بطور والدہ کے ترکہ کے؟ از راہ کرم مذکورہ مسئلہ میں شریعت کی روسے رہنمائی فرمادیجیے۔ جزاکم اللہ خیرًا

الجواب باسم ملهم الصواب

۱۔ ہبہ مکمل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جو چیز ہبہ کی جائے اس کو اپنی ملکیت اور تصرف سے فارغ کر کے جس کو دینی ہے اس کو یہ کہہ کر دے دیں کہ یہ چیز آج سے تمہاری ہوگئی، اس کے بعد لینے والا اس کو اپنے قبضے میں لے لے، اس سے ہبہ مکمل ہوجائے گا۔ ہبہ کرنے والے کی زندگی میں اس چیز کا استعمال ضروری نہیں۔

۲، ۳۔ سامان جس کو دینا ہے، اس کو مالک بناکر دے دیا جائے، اس کے بعد وہ جب چاہے استعمال میں لائے، شرعاً اس کی کوئی مدت مقرر نہیں۔

۴۔ والدہ محترمہ نے جب سامان ہبہ (گفٹ) کرکے اولاد کو مالک بناکر دے دیا اور اولاد اس کی مالک بن گئی تو اب اس سامان کے ساتھ مرحومہ کا کوئی تعلق نہیں رہا، نہ زندگی میں اور نہ مرنے کے بعد، لہذا ان کے انتقال کے بعد ہبہ شدہ سامان دوبارہ تقسیم نہ ہوگا۔

(و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح. (الدر المختار وحاشية ابن عابدين/ رد المحتار، 5/ 688)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4630 :

لرننگ پورٹل