لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022
پیر 22 شوال 1443 بہ مطابق 23 مئی 2022

سوال: گزارش عرض ہے کہ میری خالہ نے خلع لی ہے ۔لہذا انہیں اپنی عدت کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ کس تاریخ  ختم ہوگی۔وہ 29 نومبر (6صفر) مغرب سے پہلے عدت میں بیٹھی تھیں ۔ ان کی عمر 50سال ہے اور کافی وقت ہوگیا کہ ماہواری بھی بالکل نہیں ہوتی ۔برائے مہربانی عدت کے ختم ہونے کی متعین اسلامی اور انگریزی تاریخ بتادیجئے ؟

الجواب باسم ملهم الصواب

ان خاتون کی عدت تین ماہ ہوگی یعنی 90دن ،ہر مہینہ 30 دن کے حساب سےشمار کیا جائے گا بشرطیکہ یہ خاتون حاملہ بھی نہ ہوں اور ماہواری بھی نہ آتی ہو ۔اب آپ آسانی سے حساب لگاسکتی ہیں ۔

قرآن میں ہے : وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ(الطلاق:4)ترجمہ :اور تمہاری بیویوں میں سے جو عورتیں حیض آنے سے ناامید ہوچکی ہیں اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہیں۔

( قوله : أو آيسة ) فإن كانت فعدتها ثلاثة أشهر بحر  (رد المحتار،ص 343،باب العدۃ)۔۔۔( قوله : وإلا فبالأيام ) في المحيط : إذا اتفق عدة الطلاق والموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلية وإن نقصت عن العدد وإن اتفق في وسط الشهر فعند الإمام يعتبر بالأيام فتعتد في الطلاق بتسعين يوما وفي الوفاة بمائة وثلاثين (رد المحتار،باب العدۃ،ص 351)

والله أعلم بالصواب

لرننگ پورٹل