لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022

سوال:حدیث میں ہے کہ مسلمان کو اذان کے ساتھ الفاظ کو دہرانا چاہیے۔اسے وہی کہنا چاہیے جو مؤذن کہے۔سوال یہ ہے کہ جمعہ کے روز دوسری اذان کے الفاظ بھی دہرانے چاہئیں جو خطبے سے پہلے دی جاتی ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

نماز جمعہ کی دوسری اذان کے وقت خاموش رہنے کا حکم ہے ۔اس لئے اذان کے کلمات کا جواب اور اذان کے بعد کی دعاء کا زبان سے پڑھنا درست نہیں اس سے احتراز کرنا چاہیے۔البتہ دل دل میں پڑھنے میں حرج نہیں ۔

عن ابن عباس وابن عمر أنهما كانا يكرهان الصلاة والكلام بعد خروج الإمام(مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب الصلاۃ،من كان يقول إذا خطب الإمام فلا يصلي) ترجمہ :حضرت ابن عباس ؓ اور ابن عمر ؓ امام کے(منبر پر آجانے کے بعد) نماز اور کلام کو برا سمجھتے تھے۔

وفي هذه الساعة أقوال .أصحها أو من أصحها أنها فيمابين أن يجلس الإمام علی المنبر إلی أن يقضي الصلاة كما هو ثابت في صحيح مسلم عنه صلی الله عليه وسلم أيضا حلية ۔
 قال في المعراج : فيسن الدعاء بقلبه لا بلسانه لأنه مأمور بالسكوت (ردالمحتار،کتاب الصلاۃ، باب الجمعة)

والله أعلم بالصواب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

لرننگ پورٹل