سوال :السلام علیکم!بیٹے کی عمر ڈیڑھ ماہ ہے، دودھ پلانے کے ساتھ روزے میں کیا رعایت ہے؟ بچہ ابھی چھوٹا ہے اور دودھ کے سوا اس کی کوئی اور غذا نہیں جب کہ میں خود کمزوری محسوس کررہی ہوں۔
الجواب باسم ملهم الصواب
اگر کوئی ماں اپنے بچے کو اپنا ہی دودھ پلاتی ہے اور روزہ رکھنے کی صورت میں بچے کے نقصان کا غالب گمان ہے تو اس صورت میں روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہے بعد میں قضا کرلے۔
أو مرضع أما كانت أو ظئرا علی الظاهر( خافت بغلبة الظن علی نفسها أو ولدها ) وقيده البهنسي تبعا لابن الكمال بما إذا تعينت للإرضاع(الدر المختار،کتاب الصوم،باب ما یفسد الصوم،فصل في العوارض المبيحة لعدم الصوم)
والله أعلم بالصواب
فتویٰ نمبر1220 :