لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 19 شوال 1443 بہ مطابق 20 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 19 شوال 1443 بہ مطابق 20 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 19 شوال 1443 بہ مطابق 20 مئی 2022
جمعہ 19 شوال 1443 بہ مطابق 20 مئی 2022

سوال : السلام علیکم!جو عمرے کے فری ٹکٹ ٹی وی پروگرام(افطار)میں دیے جاتے ہیں ان ٹکٹوں پر کیاعمرے پر جانا جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب باسم ملهم الصواب

پہلی بات تو یہ ہے کہ ٹی وی پر آنے والے افطار ،سحری کے پروگرامز میں شرکت کرنا  ناجائز ہے  اور عام طور پر جو انعامات ان پروگرامز میں دیے جاتے ہیں وہ ان افراد کو دیے جاتے ہیں جو کچھ رقم جمع کروا کر قرعہ اندازی میں شامل ہوتے ہیں لہذا اس طرح رقم جمع کروا کر قرعہ اندازی میں شامل ہونا خالص جوا ہے ۔اگر کوئی انعام اسی طریقہ کار  کے مطابق نکلا تو اس پر دوہرا گناہ ہوگا ایک پروگرام میں شرکت کا اور دوسرا جوئے سے عمرے کاٹکٹ حاصل کرنے کا اور اس حاصل شدہ ٹکٹ سے عمرہ کرنے کی صورت میں ثواب کی امید بھی نہیں کیونکہ عبادات میں اللہ رب العزت خالص چیزوں کو پسند فرماتے ہیں جو تمام آداب کی رعایت کے ساتھ ہوں تو حرام مال سے عمرہ ادا کرنے میں ثواب کی امید نہیں ۔باقی اللہ رب العزت مالک الملک ہیں جس کی عبادت چاہیں قبول فرمالیں۔(1)

۔ويجتهد في تحصيل نفقة حلال فإنه لا يقبل الحج بالنفقة الحرام مع أنه يسقط الفرض معها وإن كانت مغصوبة كذا في فتح القدير(فتاویٰ ھندیۃ،220،الناشر دار الفكرسنة النشر 1411هـ – 1991م) 

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر2475 :

لرننگ پورٹل