لاگ ان
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
لاگ ان
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023
منگل 29 شعبان 1444 بہ مطابق 21 مارچ 2023

سوال: السلام علیکم!حضرت، ریکی کرنا کیسا ہے؟ میں خود ریکی ماسٹر ہوں۔

الجواب باسم ملهم الصواب

ہماری معلومات کے مطابق ریکی غیر مسلموں کی جانب سے ایجاد کردہ  ایک طریقہ علاج ہے جس میں معالج ظاہری طور پر یا دور سے خیال و تصور میں اپنا ہاتھ مریض کے جسم پر رکھتا ہے اور ریکی کے مخصوص الفاظ دہراتے ہوئے مریض کے اندر انرجی منتقل کرتا ہے اور مریض شفایاب ہو جاتاہے اورروحانی طریقے سے کئے جانے والے علاج کے لئے ضروری ہے کہ جو الفاظ استعمال کئے جائیں ان کا معنی اور مفہوم معلوم ہو اور شرکیہ نہ ہو اسی وجہ سے ایسے تعویذات اور دم جن  میں شرکیہ کلمات استعمال کئے جایئں یا ایسے کلمات استعمال کئے جایئں جن کا معنی ، مطلب اور مفہوم واضح اور متعین نہ ہو ایسے الفاظ سے علاج کرنے کی اجازت نہیں ریکی میں استعمال ہونے والے ان خاص الفاظ میں سے بعض شرکیہ مفہوم رکھتے ہیں مثلا ’’ھی۔کی‘‘ اس کا معنی ہے کہ خدا اور انسانیت ایک چیز ہے جو کہ شرکیہ مفہوم رکھتا ہے اور چونکہ ریکی میں ان الفاظ کو ایک بنیادی حیثیت حاصل ہے اس لیے یہ طریقہ علاج جائز نہیں۔

إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدری ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك (رد المحتار،كتاب الحظر والإباحة،فصل في اللبس)

نیز تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ ریکی صرف ایک علاج ہے جس میں بسا اوقات مریض کو حرکت بھی نہیں کرنی پڑتی نہ کسی خاص ہیئت کے اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اس کو ورزش نہیں کہا جا سکتا یہ فقط علاج ہی ہے اور علاج بھی مبہم اور بعض شرکیہ الفاظ پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے ۔

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4054 :

لرننگ پورٹل