لاگ ان
جمعہ 11 ربیع الاول 1444 بہ مطابق 07 اکتوبر 2022
لاگ ان
جمعہ 11 ربیع الاول 1444 بہ مطابق 07 اکتوبر 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 11 ربیع الاول 1444 بہ مطابق 07 اکتوبر 2022
جمعہ 11 ربیع الاول 1444 بہ مطابق 07 اکتوبر 2022

میرے دوست کی بیوی جاب کرتی ہے اور اپنے ضروری اخراجات جیسے آفس کے کپڑےوغیرہ شوہر سے مانگتی ہےاور اپنی سیلری سے خرچ نہیں کرتی، جبکہ شوہر گھر کے دیگر اخراجات بھی کررہا ہوتا ہے تو ایسی صورت میں شوہر کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

بیوی کے کھانے پینے، پہننے اور رهائش کے اخراجات شوہر پر لازم ہیں۔ از روئے شرع شوہر اپنی حیثیت کے مطابق بیوی کے مذکورہ تمام تر اخراجات کی ادائیگی کا پابند ہے۔

(هي الطعام والكسوة والسكنی) وعرفا هي: الطعام (ونفقة الغير تجب علی الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك). (الدر المختار، كتاب النفقة)

البتہ اگر شوہر اپنی بیوی کے تمام تر ضروری اخراجات برداشت کر سکتا ہے تو بیوی کے لیے بلا ضرورت کوئی ملازمت اختیار کرنا شرعا جائز ہی نہیں۔ مناسب انداز میں اپنی ملازمت سے استعفاء پیش کر کے گھر کی چار دیواری میں رہے اور شوہر کی خاطر داری کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی توجہ دے۔

حدیث شریف میں ہے: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمَرْأَةُ عَوْرَةٌ فَإِذَا خَرَجَتِ اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ». (سنن الترمذی، ابواب النکاح)

ترجمہ:’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عورت چھپانے کی چیز ہے، جب وہ گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اسے دوسروں کی نظروں میں اچھا کر کے دکھاتا ہے۔

اس حدیث  کی شرح میں ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:  (اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ) أَيْ زَيَّنَهَا فِي نَظَرِ الرِّجَالِ وَقِيلَ: أَيْ نَظَرَ إِلَيْهَا لِيُغْوِيَهَا وَيُغْوِيَ بِهَا. (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، کتاب النکاح، باب النظر)

یعنی شیطان اس عورت کو مردوں کی نظر میں اچھا کر کے دکھاتا ہے تاکہ اسے اور اس کی وجہ سے دوسروں کو گمراہ کر سکے‘‘۔

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4334 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔


لرننگ پورٹل