لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022

 میں ہر وقت سوچتی ہوں کہ میری چھ سال کی فرض نمازیں اور روزے جو قضاء ہوئے ہیں ان کو ادا کرو ں لیکن اس کا صحیح طریقہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ادا نہیں ہو رہے۔ کوئی آسان طریقہ بتائیں۔ جزاکم اللہ خیرا 

الجواب باسم ملهم الصواب

عشاء کے وتروں سمیت جتنی نمازیں چھوٹ گئیں سب کی قضاء پڑھنا لازم ہے۔قضاء نمازوں کو پڑھنےکےلیے تین اوقات ممنوعہ طلوع، زوال، غروب کے علاوہ باقی تمام اوقات میں قضاء نمازیں پڑھنا جائز ہے۔ چاہیں تو ہر ادا نماز کے ساتھ ایک قضاء نماز بھی پڑھ لیں، اس کے علاوہ جس وقت آسان معلوم ہو۔ قضاء نمازوں میں صرف فرائض کی قضاء لازم ہے سنتوں کی نہیں۔ اگر دن تاریخ یاد ہو تو اس کے مطابق پڑھیں، مثلا رمضان کی پہلی تاریخ کی فجر کی  نماز پڑھ رہی ہوں، اگر دن تاریخ یاد نہیں ہے تو یوں نیت کریں: یا اللہ! میرے ذمہ جو فجر کی قضاء نمازیں ہیں ان میں سے سب سے پہلی نماز پڑھ رہی ہوں۔ اتنے دنوں تک کی قضاء پڑھیں کہ دل گواہی د ے اب کوئی قضاء نماز ذمہ میں نہیں رہی۔ اسی طرح روزوں كي قضاء میں اولین روزے کی نیت کر کے متعین کرلیں۔

(قوله كثرت الفوائت نوی أول ظهر عليه أو آخره، وكذا الصوم لو من رمضانين هو الأصح) مثاله: لو فاته صلاة الخميس والجمعة والسبت فإذا قضاها لا بد من التعيين لأن فجر الخميس مثلا غير فجر الجمعة، فإن أراد تسهيل الأمر، يقول أول فجر مثلا، فإنه إذا صلاه يصير ما يليه أولا أو يقول آخر فجر، فإن ما قبله يصير آخرا، ولا يضره عكس الترتيب لسقوطه بكثرة الفوائت. وقيل لا يلزمه التعيين أيضا كما في صوم أيام من رمضان واحد. (الدر المختار وحاشية ابن عابدين، كتاب الصلاة)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4215 :

لرننگ پورٹل