لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022
پیر 15 شوال 1443 بہ مطابق 16 مئی 2022

خواب میں بیوی، کتے سے ڈر کر دوڑ کے شوہر کےپاس چلی جائےتو اس کی تعبیر کیا ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

حدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ اگر کوئی ڈراؤنا خواب نظر آئے تو کسی سے بیان نہ کرے بلکہ یہ دعا «اعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق»  پڑھ کر بائیں طرف سینے پر پھونک مارے اور کروٹ بدل کر سو جائے تو اس خواب سے کوئی نقصان نہیں ہو گا ۔

وعن جابر قال: قال رسول الله صلی الله عليه وسلم: «إذا رأی أحدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثا وليستعذ بالله من الشيطان ثلاثا وليتحول عن جنبه الذي كان عليه» . رواه مسلم (مشكاة المصابيح ،2/ 1298) ترجمہ:’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نا پسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں طرف تھتکار دے اور تین بار اعوذ باللہ پڑھے اور کروٹ بدل لے‘‘۔

وعن جابر قال: جاء النبي صلی الله عليه وسلم فقال: رأيت في المنام كأن رأسي قطع قال: فضحك النبي صلی الله عليه وسلم وقال: «إذا لعب الشيطان بأحدكم في منامه فلا يحدث به الناس» . رواه مسلم (مشكاة المصابيح (2/ 1298) ترجمہ:’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا وہ نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میرا سر کاٹا جا رہا ہے تو رسول اللہ ﷺ مسکرائے اور فرمایا جب شیطان تم میں سے کسی کے ساتھ نیند میں کھیلے تو اس کو کسی کے سامنے بیان نہ کرو‘‘۔

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4443 :

لرننگ پورٹل