لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023

میرے دادا نے انتقال سے قبل اپنی تمام جائداد اپنے ایک بیٹے کو تحفۃً دے دی اور وہ بیٹا ان کو نہ نہیں کہہ سکا، کیوں کہ وہ اپنے والد کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتا تھا، کیوں کہ وہ سب سے فرمانبراد بچہ تھا اور ان کی پوری زندگی ان کا خیال رکھا۔ لیکن اب فیملی کے دوسرے لوگ کہہ رہے کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور اسے اس کو قانون کے مطابق تقسیم کرنا چاہیے۔ اب اس بیٹے کو کیا کرنا چاہیے؟ اور اگر وہ تقسیم نہیں کرے گا تو کیا یہ گناہ ہوگا؟ یا اس کے لیے درست ہے کہ تمام جائداد خود رکھ لے۔ 

الجواب باسم ملهم الصواب

زندگی میں اپنی جائداد اولاد کو دینا ہبہ ہے۔ اس میں اولاد میں برابری کرنا مستحب ہے۔ کسی وجہ ترجیح (دینداری، خدمت، احتیاج وغیرہ) کے بغیر کسی کو زیادہ دینا جائز نہیں، یہ گناہ کا کام ہے۔

صورت مسئولہ میں اگر والد نے اپنی زندگی میں پوری جائداد ایک بیٹے کو دے کر مالک بنادیا اور خود اس سے لا تعلق ہوگیا، تو وہ بیٹا اس کا مالک بن گیا، لیکن والد گناہ گار ہوکر مرا۔ بیٹے کو اب دوباتوں کا اختیار ہے، پوری جائداد اپنے پاس رکھے اور تقسیم نہ کرے، یا اپنے والد کو گناہ سے بچانے کے لیے کل یا بعض جائداد ورثاء میں تقسیم کرے۔

باب الْهِبَةِ لِلْوَلَدِ، وَإِذَا أَعْطَی بَعْضَ وَلَدِهِ شَيْئًا لَمْ يَجُزْ حَتَّی يَعْدِلَ بَيْنَهُمْ وَيُعْطِيَ الآخَرِينَ مِثْلَهُ، وَلاَ يُشْهَدُ عَلَيْهِ. وَقَالَ النَّبِيُّ – صلی الله عليه وسلم – «اعْدِلُوا بَيْنَ أَوْلاَدِكُمْ فِی الْعَطِيَّةِ» (فیض الباري، ٤/٤٩، دار الکتب العلمية)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ أَبَاهُ أَتَی بِهِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ – صلی الله عليه وسلم – فَقَالَ إِنِّی نَحَلْتُ ابْنِی هَذَا غُلاَمًا. فَقَالَ «أَكُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَ مِثْلَهُ». قَالَ لاَ. قَالَ «فَارْجِعْهُ». (طرفاه 2587، 2650 – تحفة 11617، 11638)… وعندنا فيه تفصيلٌ، فإِنَّ رَجَّح بَعْضُهم علی بَعْضٍ لمعنی صحيحٍ جاز، نحو إنْ كان بَعْضُهم معتملا، والآخَرُ غيرُ معتمل، أو كان له عِيالٌ كثيرة، وليست تسعهم نَفَقَتُه، فلا بأس أن يفضل بعضهم بعضًا في المِنْحة والصِّلة، كذا ذكره علی القارِي، وهكذا ينبغي. ويجوز للفقيه أن يُخصِّص الحديث عند انجلاء الوَجْه. (فیض الباري، ٤/٤٩، رقم الحديث:2586)

يكره تفضيل بعض الأولاد علی البعض في الهبة حالة الصحة إلا لزيادة فضل له في الدين وإن وهب ماله كله الواحد جاز قضاء وهو آثم كذا في المحيط… وفي الخلاصة المختار التسوية بين الذكر والأنثی في الهبة ولو كان ولده فاسقا فأراد أن يصرف ماله إلی وجوه الخير ويحرمه عن الميراث هذا خير من تركه لأن فيه إعانة علی المعصية ولو كان ولده فاسقا لا يعطي له أكثر من قوته…(البحر الرائق، کتاب الهبۃ، هبة الأن لطفة)

وفی الخانية لا بأس بتفضیل بعض الأولاد فی المحبة لأنها عمل القلب، وکذا فی العطایا إن لم یقصد به الإضرار، وإن قصده فسوی بینهم یعطي البنت کالإبن عند الثاني وعليه الفتوی. (الدر المختار وحاشية ابن عابدین :٥/٦٩٦، ط: دار الفکر بیروت).

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4553 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


لرننگ پورٹل