لاگ ان
اتوار 26 شوال 1445 بہ مطابق 05 مئی 2024
لاگ ان
اتوار 26 شوال 1445 بہ مطابق 05 مئی 2024
لاگ ان / رجسٹر
اتوار 26 شوال 1445 بہ مطابق 05 مئی 2024
اتوار 26 شوال 1445 بہ مطابق 05 مئی 2024

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَأَنتُمْ حُرُمٌ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ ‎﴿المائدة:١﴾

’’اے ایمان والو! پورا کرو عہدوں کو۔ حلال ہوئے تمہارے لیے چوپائے مویشی سوائے ان کے جو تم کو آگے سنائے جاویں گے۔(۱)مگر حلال نہ جانو شکار کو احرام کی حالت میں۔(۲) اللہ حکم کرتا ہے جو چاہے‘‘۔

 (۱)غالباً اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جو اسی رکوع کی تیسری آیت میں بیان کی گئی ہیں۔ یعنی ’’حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ ‘‘ سے’’ذٰلِكُمْ فِسْقٌ‘‘ تک۔

(۲)محرِم کو صرف خشکی کے جانور کا شکار جائز نہیں، دریائی شکار کی اجازت ہے۔ اور جب حالتِ احرام کی رعایت اس قدر ہے کہ اس میں شکار کرنا ممنوع ٹھہرا تو خود حرم شریف کی حرمت کا لحاظ اس سے کہیں زیادہ ہونا چاہیے۔ یعنی حرم کے جانور کا شکار محرم وغیر محرم سب کے لیےحرام ہوگا جیسا کہ لَا تُحِلُّوْا شَعَائِرَ اللّٰهِ کے عموم سے مترشح ہوتا ہے۔

لرننگ پورٹل