لاگ ان
ہفتہ 18 شوال 1445 بہ مطابق 27 اپریل 2024
لاگ ان
ہفتہ 18 شوال 1445 بہ مطابق 27 اپریل 2024
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 18 شوال 1445 بہ مطابق 27 اپریل 2024
ہفتہ 18 شوال 1445 بہ مطابق 27 اپریل 2024

ظفر علی خاں (۱۸۷۳۔۱۹۵۶ء)
معروف شاعر، تحریکِ آزادی کے سرگرم رکن

اے خاورِ حجاز کے رخشندہ آفتاب

اے خاورِ حجاز کے رخشندہ آفتاب
صبحِ ازل ہے تیری تجلی سے فیض یاب
زینت ازل کی ہے تو ہے رونق ابد کی تو
دونوں میں جلوہ ریز ہے تیرا ہی رنگ و آب
چوما ہے قدسیوں نے تیرے آستانے کو
تھامی ہے آسمان نے جھک کر تیری رکاب
شایاں ہے تجھ کو سرورِ کونین کا لقب
نازاں ہے تجھ پہ رحمتِ دارین کا خطاب
برسا ہے شرق و غرب پہ ابرِ کرم ترا
آدم کی نسْل پر تیرے احساں ہیں بے حساب
پیدا ہوئی نہ تیری مواخات کی نظیر
لایا نہ کوئی تیری مساوات کا جواب
خیر البشر ہے تُو، تو ہے خیر الامم وہ قوم
جس کو ہے تیری ذاتِ گرامی سے انتساب
یثرب کے سبز پودے سے باہر نکال کر
دونوں دعا کے ہاتھ بصد کرب و اضطراب
دنیا کے گوشے گوشے میں ہے گرچہ آج کل
امت تری رہینِ ستم ہاے بے حساب
حق سے یہ عرض کر کہ ترے ناسزا غلام
عقبیٰ میں سرخرو ہوں تو دنیا میں کامیاب
لرننگ پورٹل