لاگ ان
پیر 17 ربیع الاول 1445 بہ مطابق 02 اکتوبر 2023
لاگ ان
پیر 17 ربیع الاول 1445 بہ مطابق 02 اکتوبر 2023
لاگ ان / رجسٹر
پیر 17 ربیع الاول 1445 بہ مطابق 02 اکتوبر 2023
پیر 17 ربیع الاول 1445 بہ مطابق 02 اکتوبر 2023

ادیب رائے پوری (۱۹۲۸-۲۰۰۴ء)
معروف ادیب اور شاعر

خدا کا ذکر کرے، ذکرِ مصطفیٰ نہ کرے
ہمارے منھ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے
درِ رسول پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
کوئی سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے
کہا خدا نے شفاعت کی بات محشر میں
مرا حبیب کرے، کوئی دوسرا نہ کرے
مدینے جا کے نکلنا نہ شہر سے باہر
خدا نخواستہ یہ زندگی وفا نہ کرے
اسیر جس کو بنا کر رکھیں مدینے میں
تمام عمر رہائی کی وہ دعا نہ کرے
شعورِ نعت بھی ہو اور زبان بھی ہو ادیبؔ
وہ آدمی نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے
لرننگ پورٹل