لاگ ان
پیر 17 ربیع الاول 1445 بہ مطابق 02 اکتوبر 2023
لاگ ان
پیر 17 ربیع الاول 1445 بہ مطابق 02 اکتوبر 2023
لاگ ان / رجسٹر
پیر 17 ربیع الاول 1445 بہ مطابق 02 اکتوبر 2023
پیر 17 ربیع الاول 1445 بہ مطابق 02 اکتوبر 2023

خالد محمود خالؔد(۱۹۴۱ء۔۲۰۱۸ء)
معروف نعت گو شاعر

روک لیتی ہے آپ کی نسبت

روک لیتی ہے آپ کی نسبت، تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں
یہ کرم ہے حضور کا ہم پر، آنے والے عذاب ٹلتے ہیں
اپنی اوقات صرف اتنی ہے، کچھ نہیں بات صرف اتنی ہے
کل بھی ٹکڑوں پہ ان کے پلتے تھے، اب بھی ٹکڑوں پہ ان کے پلتے ہیں
اب کوئی کیا ہمیں گرائے گا، ہر سہارا گلے لگائے گا
ہم نے خود کو گرا دیا ہے وہاں، گرنے والے جہاں سنبھلتے ہیں
ان کے دربار کے اجالے کی، رفعتیں ہیں بے نہاں خالدؔ
یہ اجالے کبھی نہ سمٹیں گے، یہ وہ سورج نہیں جو ڈھلتے ہیں

لرننگ پورٹل