لاگ ان
جمعرات 16 شوال 1445 بہ مطابق 25 اپریل 2024
لاگ ان
جمعرات 16 شوال 1445 بہ مطابق 25 اپریل 2024
لاگ ان / رجسٹر
جمعرات 16 شوال 1445 بہ مطابق 25 اپریل 2024
جمعرات 16 شوال 1445 بہ مطابق 25 اپریل 2024

فتاویٰ یسئلونک
دارالافتاء، فقہ اکیڈمی

سوال: عید میلاد کے متعلق علماے دیوبند کیا فرماتے ہیں؟

علماے دیوبند کا مؤقف یہی ہے کہ میلاد کے موقعے پر مروجہ طرز سے عید منانا اور اسے حبِ رسولﷺ کا لازمی تقاضا سمجھنا، اور پھر ستم بالاے ستم یہ کہ نہ منانے والوں کو ابلیس کہنا ایک ایسی بدعت سیئہ ہے جو عہدِ نبوی، عہدِ صحابہ، تابعین و تبعِ تابعین کہیں سے ثابت نہیں۔ حبِ رسولﷺ کا اصل تقاضا یہ ہے کہ سنتِ رسولﷺ کی پیروی کی جائے، یہ نہیں کہ شور شرابا، نعرے بازی ، محافلِ نعت کی آڑ میں موسیقی اوربغض افشانی کرتے رہیں۔ مفتی تقی عثمانی صاحب لکھتے ہیں: ’’جشنِ عید میلاد کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، البتہ آنحضرت ﷺ کے ذکرِ مبارک اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو سننے اور سنانے کے لیے کوئی مجلس کسی خاص دن یا تاریخ کی قید کے بغیر منعقد کی جائے تو درست ہے بشرطیکہ اس کا مقصد آپ کے ذکرِ مبارک سے برکت حاصل کرنا اور سیرتِ طیبہ پر عمل کا جذبہ پیدا کرنا ہو، نام و نمود مقصود نہ ہو۔ (فتاویٰ عثمانی: 1/51)

واللہ اعلم بالصواب

29جمادی الأولی1440ھ بمطابق/5فروری2019ء

فتوی نمبر : 3366

لرننگ پورٹل