لاگ ان
منگل 14 شوال 1445 بہ مطابق 23 اپریل 2024
لاگ ان
منگل 14 شوال 1445 بہ مطابق 23 اپریل 2024
لاگ ان / رجسٹر
منگل 14 شوال 1445 بہ مطابق 23 اپریل 2024
منگل 14 شوال 1445 بہ مطابق 23 اپریل 2024

فتاویٰ یسئلونک
دارالافتاء، فقہ اکیڈمی

دورانِ حج مکہ میں نمازِ قصر

سوال: ہم ابھی مکے میں ہیں اور اتوار کو منیٰ روانگی ہے۔ یہ مکے میں پانچ دن بن گئے ہیں۔ عرفات سے واپسی کے بعد ہم مکے میں مزید پندرہ دن سے زیادہ قیام کریں گے۔ کیا ہمیں ابھی نماز ِ قصر اور حج کے بعد مکمل نماز پڑھنی ہوگی؟

جواب: حج کے دوران آدمی مقیم اس وقت شمار ہوگا جب آٹھ ذی الحجہ سے پہلے تک پندرہ دن مکہ میں قیام کرچکا ہو۔ اگر آٹھ ذی الحجہ سے پہلے پندرہ روز قیام نہیں ہوا تو حج کے دوران منٰی وعرفات وغیرہ میں قصر کیا جائے گا۔ لہذا ٍآپ پر حج سے قبل نماز کو قصر کرنا لازمی ہے، اسی طرح منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں بھی نماز قصر ہی لازمی ہے، البتہ حج کے بعد چوں کہ مکہ مکرمہ میں پندرہ روز ٹھہرنے کی نیت ہے، لہٰذا اُس وقت مکمل نماز پڑھنا لازمی ہے۔

ولو نوى الإقامة خمسة عشر يوما في موضعين فإن كان كل منهما أصلا بنفسه نحو مكة ومنى والكوفة والحيرة لا يصير مقيما وإن كان أحدهما تبعا للآخر حتى تجب الجمعة على سكانه يصير مقيما (الفتاوي الهندية، كتاب الصلاة، الباب الخامس عشر في صلاة المسافر)

لرننگ پورٹل