لاگ ان

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

لاگ ان

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

احمد جاوید
معروف شاعر، نقاد اور دانشور

تھا جانبِ دل صبح دم وہ خوش خِرام آیا ہوا
آدھا قدم سوے گریز اور نیم گام آیا ہوا
رقص اور پاکوبی کروں، لازم ہے مجذوبی کروں
دیکھو تو ہے میرا صنم، میرا امام آیا ہوا
دریاے درویشی کے بیچ، طوفان بے خویشی کے بیچ
وہ گوہرِ سیراب، وہ صاحِبْ مقام آیا ہوا
اے دل بتا! اے چشم کہہ! یہ روے دل بر ہی تو ہے
یا ماہ؛ چرخِ ہفت میں بالاے بام آیا ہوا
ہے ذرہ ذرہ پُر صدا، اہلا و سہلاً مرحبا
کیا سر زمینِ دل پہ ہے وہ آج شام آیا ہوا
تجھ پر پڑی یہ کس کی چھوٹ، اے چشمِ حیراں کچھ تو پھوٹ
کیا حدِّ بینائی میں ہے وہ غیب فام آیا ہوا
لرزاں ہے دل میں راز سا، شعلہ قدیم آوام سا
یا لالۂ خاموش پر رنگِ دوام آیا ہوا
ہے موسمِ دیوانگی، پھر چاک ایجاد مری
لوٹا رہے ہیں پہلے کا خیاط کام آیا ہوا
میری طرف سے اے عزیز، دل میں نہ رکھنا کوئی چیز
پھرتے بھی دیکھا ہے کہیں صاحِبْ غلام آیا ہوا
خورشید سامانی تری اور ذرہ دامانی مری
ہے عجوبہ دیکھنے ہر خاص و عام آیا ہوا
اک گرد اڑی صحرا سمیت، اک موج اٹھی دریا سمیت
دنیاے خاک و آب میں تھا کوئی شام آیا ہوا
یک عمر رفتاری کے ساتھ، یک ماہ سَیّاری کے ساتھ
یک چرخ دوَّاری کے ساتھ، گردش میں جام آیا ہوا
صد‌ چشم بیداری کے ساتھ، صد سینہ سرشاری کے ساتھ
سو سو طرح شہبازِ دل ہے زیرِ دام آیا ہوا
لرننگ پورٹل