لاگ ان

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

لاگ ان

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

اقباؔل عظیم (۱۹۱۳۔۲۰۰۰ء)
معروف شاعر

کہاں میں کہاں مدحِ ذاتِ گرامی
میں سعدیؔ، نہ رومیؔ، نہ قدسیؔ، نہ جامیؔ
پسینے پسینے ہوا جا رہا ہوں
کہاں یہ زباں اور کہاں نامِ نامی
سلام اس شہنشاہ ِ ہر دو سرا پر
درود اس امامِ صفِ انبیا پر
پیامی تو بے شک سبھی محترم ہیں
مگر اﷲ اﷲ خصوصی پیامی
فلک سے زمیں تک ہے جشنِ چراغاں
کہ تشریف لاتے ہیں شاہِ رسولاں
خوشا جلوہِ ماہتابِ مجسّم
زہے آمدِ آفتاب تمامی
کوئی ایسا ہادی دکھا دے تو جانیں
کوئی ایسا محسن بتا دے تو جانیں
کبھی دوستوں پر نظر احتسابی
کبھی دشمنوں سے بھی شیریں کلامی
اطاعت کے اقرار بھی ہر قدم پر
شفاعت کا اقرار بھی ہر نظر میں
اصولًا خطاؤں پہ تنبیہ لیکن
مزاجاً خطاکار بندوں کے حامی
یہ آنسو جو آنکھوں سے میری رواں ہیں
عطاے شہنشاہ ِ کون و مکاں ہیں
مجھے مل گیا جامِ صہباے کوثر
میرے کام آئی میری تشنہ کامی
فقیروں کو کیا کام طبل و عَلم سے
گداؤں کو کیا فکر جاہ و حشم کی
عباؤں قباؤں کا میں کیا کروں گا
عطا ہو گیا مجھ کو تاجِ غلامی
انھیں صدقِ دل سے بُلا کے تو دیکھو
ندامت کے آنسو بہا کے تو دیکھو
لیے جاؤ اقباؔل نامِ محمدؐ
شفاعت کا ضامن ہے اسمِ گرامی
لرننگ پورٹل