لاگ ان

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

لاگ ان

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

ہفتہ 21 محرم 1446 بہ مطابق 27 جولائی 2024

فتاویٰ یسئلونک
دارالافتاء، فقہ اکیڈمی

نبی/ولی کے وسیلے سے مانگنا

سوال:کیا کسی نبی ، ولی یا اللہ کی کسی صفت کے طفیل مانگنا جائز ہے؟ جیسے : یااللہ آپ اپنے رسول محمدﷺ کے صدقے ہم پر رحم کیجیے۔ یا آپ اپنی شان غفاری کی صدقے رحم کیجیے یا فلاں ولی کے صدقے رحم کیجیے۔۔۔

جواب:انبیا اور اولیا کے توسل سے دعامانگنے کا مطلب یہ ہے کہ یا اللہ تیرے فلاں نبی یا تیرے فلاں نیک بندے پر جو تیری رحمت متوجہ ہے اس کے وسیلہ سے دعا مانگتا ہوں میری حاجت پوری فرما، اس طرح دعا مانگنا جائز ہے۔ چنانچہ المہند علی المفند اور البراہین القاطعہ میں مذکور ہے: انبیا اور اولیا کا توسل ان کی وفات کے بعد بایں الفاظ کے ’’الٰہی ان کے طفیل سے میری حاجت پوری کر‘‘ جائز ہے شرک نہیں ہے۔ (البراہین القاطعۃ، المہند علی المفند: السوال الثالث و الرابع)

لرننگ پورٹل