لاگ ان
جمعہ 17 شوال 1445 بہ مطابق 26 اپریل 2024
لاگ ان
جمعہ 17 شوال 1445 بہ مطابق 26 اپریل 2024
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 17 شوال 1445 بہ مطابق 26 اپریل 2024
جمعہ 17 شوال 1445 بہ مطابق 26 اپریل 2024

حضرت خواجہ نظام الدین اولیا رحمۃ اللہ علیہ

صبا بسوئے مدینہ رو کن، از ایں دعا گو سلام بر خواں
بہ گردِ شاہِ مدینہ گرد و بصد تضرُع پیام بر خواں

اے بادِ صبا! مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہو جاؤ، اور وہاں اس دعا گو کی طرف سے سلام عرض کرو،شاہِ مدینہ کے گرد طواف کرتے ہوئے ، بے حد عاجزی سے یہ پیغام عرض کرو


بشو ز من صورتِ مثالی، نماز بگذار اندر آنجا
بہ لحنِ خوش سورۂ محمد تمام اندر قیام بر خواں

ہوبہو میری مثل صورت و سراپا ہو کر وہاں نماز ادا کرو،(اور) دورانِ قیام خوش الحانی کے ساتھ سورۂ محمد کی قراءت کرو۔


بہ بابِ رحمت گہے گزر کُن، ببابِ جبریلؑ گہہ جبیں سا
سلامِ ربی علیٰ نبیٍّ، گہے ببابِ سلام بر خواں

کبھی بابِ رحمت سے گزرو ، اور کبھی بابِ جبرئیل پہ ماتھا ٹیکو،کبھی بابِ سلام پر نبی کریم ﷺ پہ میرے رب کا سلام عرض کرو


بنہ بہ چندیں ادب طرازی، سرِ ارادت بخاک آں کو
صلوٰۃِ وافر بروحِ پاکِ جنابِ خیرُ الانام بر خواں

ادب طرازی کی حدود کی پابندی کرتے ہوئے ، اس کوچے کی خاک پہ عقیدت سے سر رکھ کر ، جنابِ خیر الانام کی مقدس روح کی بارگاہ میں ، بے شمار و بے حساب درود وسلام عرض کرو


بہ لحنِ داؤدؑ ہم نوا شو، بہ نالہ و درد آشنا شو
بہ بزم پیغمبرِ ایں غزل را، ز عبدِ عاجز نظامؔ بر خواں

لحنِ داؤد کی ہمنوا ہو کر، نالہ ِ درد سے آشنا ہو کرپیغمبر علیہ السلام کی بزم میں اس عاجز بندے نظامؔ کا یہ کلام عرض کرو


لرننگ پورٹل