جمعرات 16 ربیع الاول 1446 بہ مطابق 19 ستمبر 2024
جمعرات 16 ربیع الاول 1446 بہ مطابق 19 ستمبر 2024
جمعرات 16 ربیع الاول 1446 بہ مطابق 19 ستمبر 2024
رونق فزاے محفل کون و مکاں ہو تم |
فرماں رواے مملکتِ دوجہاں ہو تم |
ہستی تمہاری باعثِ تکوینِ دہر ہے |
واللہ، کائنات کی روحِ رواں ہو تم |
دنیا کے فیلسوف تمھیں کیا سمجھ سکیں |
ہے ماوراے عقل وہ منزل، جہاں ہو تم |
بوبکر اور علی ہیں اسی گلستاں کے پھول |
جس گلستاں کے شاہ عرب ؛باغباں ہو تم |
دنیا تمہارے جلووں کی آئینہ دار ہے |
ہر چند چشمِ اہلِ جہاں سے نہاں ہو تم |
پھر دینِ حق پہ یورشِ افواجِ کفر ہے |
آقا غلام ڈھونڈھ رہے ہیں کہاں ہو تم |