لاگ ان
جمعرات 16 شوال 1445 بہ مطابق 25 اپریل 2024
لاگ ان
جمعرات 16 شوال 1445 بہ مطابق 25 اپریل 2024
لاگ ان / رجسٹر
جمعرات 16 شوال 1445 بہ مطابق 25 اپریل 2024
جمعرات 16 شوال 1445 بہ مطابق 25 اپریل 2024

﴿عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِﷺ:إِنَّ اللهَ لَا يَنْظُرُ إِلَى أَجْسَادِكُمْ , وَلَا إِلَى صُوَرِكُمْ , وَلَا إِلَى أَمْوَالِكُمْ , وَلٰكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ وَأَعْمَالِكُمْ  وَأَشَارَ بِأَصَابِعِهِ إِلَى صَدْرِهِ﴾ (صحیح مسلم)سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے  کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالی تمہارے جسموں کو نہیں دیکھتا اور نہ ہی تمہاری صورتوں کو دیکھتا ہے اور نہ ہی تمہارے مالوں کو دیکھتا ہے بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے عملوں کو دیکھتا ہے ‘‘ اور  ایسا فرماتے ہوئے آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں سے اپنے سینے کی طرف اشارہ  کیا ۔

اللہ تعالی کے نظر نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ  تمہارے جسموں ، مالوں اور ظاہری صورتوں  پر اللہ  نظر اعتبار  یعنی قدر و قیمت کا جانچنے کی نظر سے نہ دیکھے گا  کیونکہ اس  کی نگاہ میں   جسموں کی مضبوطی  اور ظاہری خوبصورتی کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے جب تک ان کے ساتھ حسن سیرت نہ ہو ۔اسی طرح اللہ کی نظر میں   مال  و  دولت کی  کوئی اہمیت نہیں ہے جب تک اس کے ساتھ  صدقات و انفاق اور اعمالِ صالحہ   نہ ہوں۔    پس اللہ تعالی کی نظر میں  اصل اہمیت  تمہارے اعمال اور قلوب کی ہے۔

اور وہ دلوں کو دیکھتا ہے  کہ  تمہارے دل صحت میں ہیں یا نہیں ؟  دلوں میں ایمان و یقین  کتنا ہے صدق و صفائی کا کیا حال ہے دلوں میں  اچھے جذبات کی  کیفیت کیا ہے ۔ دل اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت سے دل لبریز ہیں یا نہیں ۔اور اللہ یہ دیکھتا ہے ہ کہ  کہیں دل    بیمار تو نہیں  یعنی کہیں دلوں میں شک و شبہات یا شہوات یا غیر اللہ  کی محبت تو نہیں ہے۔دلوں میں حسد ، بغض یا ریا وغیرہ نے ڈیرے تو نہیں ڈال رکھے؟

پھر  اللہ تمہارے اعمال  کی طرف دیکھتا ہے کہ  یہ صالح ہیں یا نہیں ۔ یہ اعمال خلوص و اخلاص سے کیے گئے یا نہیں؟ تو اللہ  تمھارے دلوں اور عملوں کو دیکھتا ہے اور اسی  کےمطابق وہ تمھیں بدلہ دے گا۔

 نبی اکرمﷺ نے یہ ارشاد فرماتے ہوئے  اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا ۔اس  سے معلوم ہوتا ہے تقوی اور خدا خوفی کا محل دل ہے جو سینے میں ہے ۔ایک  روایت میں  اشارے کے ساتھ تین بار آپ نے یہ بھی فرمایا: ﴿التَّقوَى ههُنا﴾ تقوی یہاں ہوتا ہے، تقوی یہاں ہوتا ہے۔

لرننگ پورٹل