يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَأَنتُمْ حُرُمٌ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ ﴿المائدة:١﴾
ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024
ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024
ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024
’’اے ایمان والو! پورا کرو عہدوں کو۔ حلال ہوئے تمہارے لیے چوپائے مویشی سوائے ان کے جو تم کو آگے سنائے جاویں گے۔(۱)مگر حلال نہ جانو شکار کو احرام کی حالت میں۔(۲) اللہ حکم کرتا ہے جو چاہے‘‘۔
(۱)غالباً اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جو اسی رکوع کی تیسری آیت میں بیان کی گئی ہیں۔ یعنی ’’حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ ‘‘ سے’’ذٰلِكُمْ فِسْقٌ‘‘ تک۔
(۲)محرِم کو صرف خشکی کے جانور کا شکار جائز نہیں، دریائی شکار کی اجازت ہے۔ اور جب حالتِ احرام کی رعایت اس قدر ہے کہ اس میں شکار کرنا ممنوع ٹھہرا تو خود حرم شریف کی حرمت کا لحاظ اس سے کہیں زیادہ ہونا چاہیے۔ یعنی حرم کے جانور کا شکار محرم وغیر محرم سب کے لیےحرام ہوگا جیسا کہ لَا تُحِلُّوْا شَعَائِرَ اللّٰهِ کے عموم سے مترشح ہوتا ہے۔