جمعہ 20 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 22 نومبر 2024
جمعہ 20 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 22 نومبر 2024
جمعہ 20 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 22 نومبر 2024
مظفر وارثی (۱۹۳۳۔۲۰۱۱)
معروف نعت گو شاعر
کمالِ خلاق ذات اُس کی |
جمالِ ہستی حیات اُس کی |
بشر نہیں عظمتِ بشر ہے |
مرا پیمبر عظیم تر ہے |
وہ شرحِ احکامِ حق تعالیٰ |
وہ خود ہی قانون، خود حوالہ |
وہ خود ہی قرآن، خود ہی قاری |
وہ آپ مہتاب، آپ ہالہ |
وہ عکس بھی اور آئینہ بھی |
وہ نقطہ بھی، خط بھی، دائرہ بھی |
وہ خود نظارہ ہے، خود نظر ہے |
مرا پیمبر عظیم تر ہے |
وہ آدم و نوح سے زیادہ |
بلند ہمت، بلند ارادہ |
وہ زُہدِ عیسیٰ سے کوسوں آگے |
جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ |
ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں |
ہجومِ پیغمبراں ہے اس میں |
وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے |
مرا پیمبر عظیم تر ہے |
بس ایک مشکیزہ، اک چٹائی |
ذرا سی جَو، ایک چارپائی |
بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے |
نہ خوش لباسی نہ خوش قبائی |
یہی ہے کُل کائنات جس کی |
گنی نہ جائيں صفات جس کی |
وہی تو سلطانِ بحر و بر ہے |
مرا پیمبر عظیم تر ہے |
جو اپنا دامن لہو سے بھر لے |
مصیبتیں اپنی جان پر لے |
جو تیغ زن سے لڑے نہتا |
جو غالب آ کر بھی صلح کر لے |
اسیر دشمن کی چاہ میں بھی |
مخالفوں کی نگاہ میں بھی |
امیں ہے، صادق ہے، معتبر ہے |
مرا پیمبر عظیم تر ہے |