علامہ اقبال (۱۸۷۷۔۱۹۳۸ء)
عظیم مفکرِ اسلام، معروف شاعر
لَوح بھی تُو، قلم بھی تُو، تیرا وجود الکتاب |
گُنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حَباب |
عالَمِ آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ |
ذرّۂ ریگ کو دیا تُو نے طلوعِ آفتاب |
شوکتِ سنجرؔ و سلیمؔ تیرے جلال کی نمود |
فقرِ جُنیدؔ و بایزیدؔ تیرا جمالِ بے نقاب |
شوق ترا اگر نہ ہو میری نماز کا امام |
میرا قیام بھی حجاب، میرا سجود بھی حجاب |
تیری نگاہِ ناز سے دونوں مراد پا گئے |
عقل غیاب و جستجو، عشق حضور و اضطراب |