لاگ ان

ہفتہ 04 ربیع الاول 1446 بہ مطابق 07 ستمبر 2024

لاگ ان

ہفتہ 04 ربیع الاول 1446 بہ مطابق 07 ستمبر 2024

لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 04 ربیع الاول 1446 بہ مطابق 07 ستمبر 2024

ہفتہ 04 ربیع الاول 1446 بہ مطابق 07 ستمبر 2024

پیر نصیر الدین شاہ نصیرؔ

مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے مرے آقا کرنا

مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے مرے آقا کرنا
حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا
میں کہ ذرّہ ہوں مجھے وسعت ِصحرا دے دے
کہ ترے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا
میں ہوں بےکس تیرا شیوہ ہے سہارا دینا
میں ہوں بیمار تیرا کام ہے اچھّا کرنا
تو کسی کو بھی اٹھاتا نہیں اپنے در سے
کہ تری شان کے شایاں نہیں ایسا کرنا
تیرے صدقے وہ اسی رنگ میں خود ہی ڈوبا
جس نے جس رنگ میں چاہا مجھے رسوا کرنا
یہ ترا کام ہے اے آمنہ کے دُرِّ یتیم
ساری امت کی شفاعت تنِ تنہا کرنا
آل و اصحاب کی سنّت مرا مِعْیارِ وفا
تری چاہت کے عوض جان کا سودا کرنا
شاملِ مقصدِ تخلیق یہ پہلو بھی رہا
بزمِ عالم کو سجا کر تیرا چرچا کرنا
مجھ پہ محشر میں نصیرؔ ان کی نظر پڑ ہی گئی
کہنے والے اسے کہتے ہیں خدا کا کرنا
لرننگ پورٹل