لاگ ان

جمعرات 19 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 21 نومبر 2024

لاگ ان

جمعرات 19 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 21 نومبر 2024

لاگ ان / رجسٹر
جمعرات 19 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 21 نومبر 2024

جمعرات 19 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 21 نومبر 2024

فتاویٰ یسئلونک
دارالافتاء، فقہ اکیڈمی

نماز جمعہ کی دوسری اذان کا جواب دینا

سوال:حدیث میں ہے کہ مسلمان کو اذان کے ساتھ الفاظ کو دہرانا چاہیے۔اسے وہی کہنا چاہیے جو مؤذن کہے۔سوال یہ ہے کہ جمعے کے روز دوسری اذان کے الفاظ بھی دہرانے چاہییں جو خطبے سے پہلے دی جاتی ہے؟

جواب:نمازِ جمعہ کی دوسری اذان کے وقت خاموش رہنے کا حکم ہے ۔اس لیے اذان کے کلمات کا جواب اور اذان کے بعد کی دعا کا زبان سے پڑھنا درست نہیں اس سے احتراز کرنا چاہیے۔البتہ دل دل میں پڑھنے میں حرج نہیں۔

عن ابن عباس وابن عمر أنهما كانا يكرهان الصلاة والكلام بعد خروج الإمام(مصنف ابن ابی شیبة،کتاب الصلاة،من كان يقولإذا خطب الإمام فلا يصلي)

 وفي هذه الساعة أقوال:أصحها أو من أصحها أنها فيمابين أن يجلس الإمام علی المنبر إلی أن يقضي الصلاة كما هو ثابت في صحيح مسلم عنه صلی الله عليه وسلم أيضا حلية.قال في المعراج : فيسن الدعاء بقلبه لا بلسانه لأنه مأمور بالسكوت (ردالمحتار،کتاب الصلاۃ، باب الجمعة)

واللہ اعلم بالصواب

لرننگ پورٹل