جمعرات 19 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 21 نومبر 2024
جمعرات 19 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 21 نومبر 2024
جمعرات 19 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 21 نومبر 2024
اقباؔل عظیم(۱۹۱۳۔۲۰۰۰ء)
معروف نعت گو شاعر
مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ |
جبیں افسردہ افسردہ، قدم لغزیدہ لغزیدہ |
چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ |
نظر شرمندہ شرمندہ، بدن لرزیدہ لرزیدہ |
کہاں میں اور کہاں اس روضۂ اقدس کا نظارہ |
نظر اس سمت اٹھتی ہے مگر دُزدیدہ دزدیدہ |
غلامانِ محمد دور سے پہچانے جاتے ہیں |
دلِ گِرویدہ گرویدہ، سرِ شوریدہ شوریدہ |
مدینے جا کے ہم سمجھے تقدس کس کو کہتے ہیں |
ہوا پاکیزہ پاکیزہ، فَضا سنجیدہ سنجیدہ |
بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے |
مدینہ ہم نے دیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ |
وہی اقبالؔ جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر |
فراقِ طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ |