لاگ ان

ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024

لاگ ان

ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024

لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024

ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024

﴿عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَ بَدْءُ أَوَّلِ أَمْرِكَ ؟ قَالَ: دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ، وَبُشْرَى عِيسَى، وَرَأَتْ أُمِّي أَنَّهُ يَخْرُجُ مِنْهَا نُورٌ أَضَاءَتْ مِنْهُ قُصُورُ الشَّامِ﴾(مجمع الزوائد و قال الهيثمي رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ)

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ کے معاملے کی ابتدا کیا تھی؟ آپ ‌ﷺنے فرمایا: اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کی دعا، عیسی علیہ السلام کی بشارت اور میری ماں نے ایک نور دیکھا، جس سے شام کے محلات روشن ہوگئے‘‘۔

مراد یہ ہے کہ نبی آخرالزماں کے طور پر آپ ﷺکا تعین ابتدائے آفرینش سے ہو چکا تھا ۔ جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ میں اللہ کے ہاں خاتَم النبیین لکھا جا چکا تھا جب کہ آدم اپنےگارےمیں لتھڑے ہوئےتھے اور ایک روایت میں آیا ہے میں اس وقت نبی بنایا گیا تھا جب آدم روح و جسم کے درمیان تھے۔اس آسمانی فیصلے کا اظہار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا میں ہوتا ہے جو انھوں نے تعمیرِ کعبہ کے وقت اپنی نسل کے لیے کی تھی: ﴿رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ’’اے ہمارے رب ان میں بھیج ایک رسول انہی میں کا‘‘۔اس فیصلہ ٔخدائی کا ایک مظہر حضرت عیسی علیہ السلام کے الفاظ ہیں جو انھوں نے بنی اسرائیل کو بشارت دیتے ہوئے ارشاد فرمائے تھے:﴿وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ’’اور میں بشارت دینےوالا ہوں اپنے بعد ایک رسول کی جس کا نامِ نامی احمد ہے‘‘۔

اب عالم ِخلق میں آپ ﷺکے ظہور کا مرحلہ آتا ہے کہ ولادتِ با برکت کے  موقعے پر  جب آپ کا جسمِ اطہر  ،  تنِ مادر سے جدا ہوا تو ایک روشنی دکھائی دی گئی جس سے شام کے  محلات روشن ہو گئے۔ یہ روشنی  گویا آپ ﷺکے نور ِنبوت و ہدایت  کا ایک استعارہ  تھی اور شام کے محلات کے روشن ہونے میں یہ ایک طرف تو  آپ ﷺکی نبوت کی وسعت کی طرف اشارہ ہے اور دوسری طرف یہ کہ آپ ﷺکی نبوت سے وقت کی  مملکتیں  ہلاک  اور ان  کے زیر سرپرستی فروغ پانے والے شرک و جہالت کے اندھیرے چاک ہو جائیں گے۔

(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ  ، بَابُ قِدَمِ نُبُوَّتِهِ ﷺ) 

لرننگ پورٹل