ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024
ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024
ہفتہ 21 جمادی الاول 1446 بہ مطابق 23 نومبر 2024
مسلمانوں کے معاشرے میں پروان چڑھنے والا ہر شخص یہ بات جانتا ہے کہ قربانی کی عبادت اسلام کے عظیم ترین شعائر میں شمار ہوتی ہے۔
ہمارے علما نے اس عبادت کو دو پیرایوں سے بیان فرمایا ہے۔
ایک پہلو اس کے فضائل و مسائل سے متعلق ہے۔
اس پہلو کو سمجھ لینا نہایت اہم ہے۔
بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دین میں اصل اہمیت اسی زاویے کو سمجھنے کی ہے۔
دوسرا پہلو اس کی حکمت و مقصد سے متعلق ہے۔
اس پیرائے کو سمجھنا فی نفسہ تو مقصودنہیں ہے،
لیکن چونکہ انسان کی طبعی تخلیق اسی ساخت پر ہوئی ہے کہ جب وہ کسی کام کی حکمت کو سمجھ لیتا ہے تو مکمل انشراح اور آمادگی سے اسے سر انجام دیتا ہے ،
چنانچہ اس زاویے کو سمجھنا بھی فائدے سے خالی نہیں ہے۔
اس کتاب کے پہلے حصے میں حکمتِ قربانی کو جبکہ دوسرے حصے میں قربانی کے فضائل و مسائل کو بیان کیا گیا ہے۔