لاگ ان

جمعہ 15 ربیع الثانی 1446 بہ مطابق 18 اکتوبر 2024

لاگ ان

جمعہ 15 ربیع الثانی 1446 بہ مطابق 18 اکتوبر 2024

لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 15 ربیع الثانی 1446 بہ مطابق 18 اکتوبر 2024

جمعہ 15 ربیع الثانی 1446 بہ مطابق 18 اکتوبر 2024

اقباؔل عظیم(۱۹۱۳۔۲۰۰۰ء)
معروف نعت گو شاعر

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں، لیکن آقا کا منصب جدا ہے
وہ امامِ صفِ انبیا ہیں، اُن کا رتبہ بڑوں سے بڑا ہے
کوئی لفظوں سے کیسے بتا دے اُن کے رتبے کی حد ہے تو کیا ہے
ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے، صرف اللہ اُن سے بڑا ہے
وہ جو اک شہرِ نور الہدیٰ ہے جلوہ گاہوں کا اک سلسلہ ہے
جس کی ہر صبح شمس الضحیٰ ہے، جس کی ہر شام بدر الدجیٰ ہے
نام جنت کا تم نے سنا ہے، میں نے اس کا نظارا کیا ہے
میں یہاں سے تمھیں کیا بتا دوں، اُن کی نگری کی گلیوں میں کیا ہے
کتنا پیارا ہے موسم وہاں کا، کتنی پُر کیف ساری فضا ہے
تم مرے ساتھ خود چل کے دیکھو، گردِ طیبہ بھی خاکِ شفا ہے
مستقل اُن کی چوکھٹ عطا ہو، میرے معبود یہ التجا ہے
کوئی پوچھے تو یہ کہہ سکوں میں، بابِ جبریل میرا پتا ہے


*****

لرننگ پورٹل