ساغرؔ صدیقی (۱۹۲۸۔۱۹۷۴ء)
معروف شاعر
ہمیں جو یاد مدینے کا لالہ زار آیا |
تصورات کی دنیا پہ اک نکھار آیا |
کبھی جو گنبد خضرا کی یاد آئی ہے |
بڑا سکون ملا ہے بڑا قرار آیا |
یقین کر کہ محمد کے آستانے پر |
جو بد نصیب گیا ہے وہ کامگار آیا |
ہزار شمس و قمر راہ شوق سے گزرے |
خیال حسن محمدؐ جو بار بار آیا |
عرب کے چاند نے صحرا بسا دئے ساغرؔ |
وہ ساتھ لے کے تجلی کا اک دیار آیا |