لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 20 شوال 1443 بہ مطابق 21 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 20 شوال 1443 بہ مطابق 21 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 20 شوال 1443 بہ مطابق 21 مئی 2022
ہفتہ 20 شوال 1443 بہ مطابق 21 مئی 2022

دراز كے نام سےآن لائن شاپنگ كی ایك ویب سائٹ ہے، جس كو استعمال كرتے ہوئے كبھی كبھار غیر مناسب اشتہارات بھی آجایا كرتے تھے، غالبا اب نہیں آتے، كچھ عرصہ پہلے جب میں اس ویب سائٹ كو استعمال كررہاتھا تو میں نے دل میں یہ وعدہ كرلیا كہ میں اب اس كو استعمال نہیں كروں گا، اوراب مجھے اس كے استعمال كی ضرورت محسوس ہورہی ہے، لیكن پھر مجھے یہ خیال آجاتا ہے كہ میں نےتو دل میں وعدہ كرلیا تھا، تو اب سوال یہ ہے كہ اس وعدے  كا كیا حكم ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

اگر دل ہی دل میں ارادے کے طور پر کوئی وعدہ اللہ سے کرلیا زبان سے کچھ نہیں کہا، تو اس کے خلاف کرنے پر کوئی کفارہ نہیں ہے، لہذا صورت مذكورہ میں ویب سائٹ استعمال كرنے سے آپ كے ذمے كفارہ وغیرہ لازم نہیں آئے گا۔

وركنها اللفظ المستعمل فيها، وشرطها العقل والبلوغ. (البحرالرائق،۴/۳۰۰)

وأما ركن اليمين بالله تعالی فهو اللفظ الذي يستعمل في اليمين بالله تعالی. (بدائع الصنائع،۶/۲۱۰)

العبرة بظاهر اللفظ العرفي الذي حلف به، لان الأيمان مبنية علی الألفاظ لا علی الأغراض كما علم ذلك من كتاب الايمان، فراجعه. (قره عين الأخيار لتكملة رد المحتار،۸/۶۶)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4656 :

لرننگ پورٹل