لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023
جمعہ 09 رمضان 1444 بہ مطابق 31 مارچ 2023

ایک خاتون کی چند روز بعد رخصتی ہے اور اسے بازوؤں اور ہاتهوں پر مہندی لگوانی ہے، جو کہ بالوں کے ہونے کی وجہ سے ٹهیک طرح سے نہیں لگتی، تو کیا وہ رخصتی کے دن کی خوشی میں اپنے ہاتهوں اور بازوؤں سے بال صاف کر سکتی ہے؟ جبکہ انہیں کسی نے بتایا ہے کہ عورت ہاتهوں اور بازوؤں کے بال نہیں اتار سکتی، اس سےشریعت منع کرتی ہے۔ اس کا جواب عنایت فرمائیے۔ 

الجواب باسم ملهم الصواب

خواتىن كے لىے بالوں كى صفائى كے حوالے سے تىن طرح كے احكامات ہىں۔ اول: ان اعضاء كے بال جن كو صاف كرنے كا حكم دىا گىا ہے، جىسے زير ناف بال اور بغلوں كے بال۔ دوم: وہ اعضاء جن كے بال اتارنے كى حرمت آئى ہے، جىسےابرو كے بال، سركے بال۔ سوم: وہ اعضاء جن كے بارے مىں شريعت خاموش ہے، جىسےپنڈلى، ہاتھ، رخسار وغىرہ پراگنے والے بال۔ ان بالوں كے كاٹنے ىا نہ كاٹنے كے متعلق شريعت كا كوئى حكم منقول نہىں، ان كا حكم اباحت كا ہے۔

لہذاصورتِ مسئولہ مىں بازوؤں اور ہاتهوں پر مہندی لگوانے كےلىے بالوں کو صاف کرنا جائز ہے، ان كو دور كرنے میں شرعًا كوئى حرج نہیں ہے۔

وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب كذا في القنية اه ط. (حاشية ابن عابدين،۶/۴۰۷)

أما المرأة المتزوجة فيرى جمهور الفقهاء أنه يجوز لها التنمص، إذا كان بإذن الزوج، أو دلت قرينة على ذلك؛ لأنه من الزينة، والزينة مطلوبة للتحصين، والمرأة مأمورة بها شرعا لزوجها…. ذهب جمهور الفقهاء إلى أنه يجوز للمرأة أن تزيل شعر يديها ورجليها وظهرها وبطنها. وذهب المالكية إلى وجوب ذلك عليها؛ لأن في ترك هذا الشعر مثلة. (الموسوعة الفقهية الكويتية،۱۴/۸۲)

قوله: والنامصة)…ذكره في «الاختيار»: أيضًا وفي «المغرب»: النمص: نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش  ولعله مَحمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانبِ، وإِلا فلو كان فِي وجهِها شعر ينفر زوجها عنها بِسببِه، ففي تحريم إزالته بعد؛ لأن الزِينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء.وفي «تبيينِ المحارم»: إزالة الشعرِ من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب. (ردالمحتار،٩/٦١٥)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4688 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


لرننگ پورٹل