لاگ ان / رجسٹر
منگل 23 شوال 1443 بہ مطابق 24 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
منگل 23 شوال 1443 بہ مطابق 24 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
منگل 23 شوال 1443 بہ مطابق 24 مئی 2022
منگل 23 شوال 1443 بہ مطابق 24 مئی 2022

سوال:ایک آدمی کینیڈا میں ہے اور وہ پاکستان میں اپنا صدقہ فطرادا کرنا چاہتا ہے،تو اس کی کیا صورت ہوگی؟وہ فطرہ وہاں کے اعتبار سے ادا کرے گا یا یہاں پاکستان کےاعتبار سے ادا کرے گا؟اس مسئلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں ؟جزاک اللہ خیراً۔

الجواب باسم ملهم الصواب

صدقہ فطر کی ادائیگی میں اس جگہ کا اعتبار ہے جس جگہ صدقہ فطر ادا کرنے والا موجود ہے۔ لہذا کینیڈا میں مقیم شخص اگر اپنا صدقہ فطر پاکستان میں ادا کرنا چاہتا ہے تو کینیڈا کے حساب سے جتنی قیمت بنتی ہو اس کو پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے پاکستان میں فطرہ ادا کیا جا سکتا ہے ۔

وفي الفطرة مكان المؤدي عند محمد، وهو الأصح، أي لا مكان الرأس الذي يؤدي عنه (قوله: وهو الأصح) بل صرح في النهاية والعناية بأنه ظاهر الرواية كما في الشرنبلالية وهو المذهب كما في البحر فكان أولی مما في الفتح من تصحيح قولهما باعتبار مكان المؤدی عنه.( الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 355)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4948 :

لرننگ پورٹل