سوال:میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ میں کام کے اوقات میں نماز کیسے پڑھوں ۔میں گلاسگو(اسکاٹ لینڈ)میں رہتی ہوں اور فجر کی نماز گھر پر پڑھتی ہوں۔اس کے بعد میں کام پر چلی جاتی ہوں لیکن جس علاقے میں میرا آفس ہے وہاں کے اوقات صلاۃ مختلف ہیں میرے شہر سے اور مجھے فکر ہے کہ میں ظہر اور عصر غلط وقت پر پڑھتی ہوں کیونکہ اگلی نماز کا وقت لگ جاتا ہے ۔کیا میں گلاسگو کے اوقات کی پابندی کروں یا جس علاقے میں ابھی موجود ہوں ۔آپ کی طرف سے کی گئی ہدایت کی میں خواستگار رہوں گی؟
الجواب باسم ملهم الصواب
اگر آپ اپنے شہر گلاسگو میں ہوں تو وہاں کے اوقات صلاۃ کے مطابق نماز پڑھیں اور جب آپ اپنے آفس میں ہوں تو اس جگہ کے اوقات صلاۃکے مطابق نماز ادا کریں ۔گلاسگو کے اوقات صلاۃ کی رعایت نہیں کی جائے گی۔
سببها جزء الأول اتصل به الأداء وإلا فمايتصل به وإلافالسبب الجزء الأخير(الدر المختار،ص 356،الناشر دار الفكر،سنة النشر 1386،مكان النشر بيروت)
وقت الفجر من الصبح الصادق وهو البياض المنتشر في الأفق إلی طلوع الشمس۔۔۔ووقت الظهر من الزوال إلی بلوغ الظل مثليه سوی الفيء ۔۔۔ووقت العصر من صيرورة الظل مثليه غير فيء الزوال إلی غروب الشمس۔۔۔ووقت المغرب منه إلی غيبوبة الشفق وهو الحمرة عندهما۔۔۔ وعند أبي حنيفة الشفق هو البياض الذي يلي الحمرة۔۔۔ووقت العشاء والوتر من غروب الشفق إلی الصبح(فتاویٰ ھندیۃ،ص 51،الناشر دار الفكر،سنة النشر 1411هـ – 1991م)
والله أعلم بالصواب