لاگ ان
ہفتہ 16 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 10 دسمبر 2022
لاگ ان
ہفتہ 16 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 10 دسمبر 2022
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 16 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 10 دسمبر 2022
ہفتہ 16 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 10 دسمبر 2022

سوال: میری عمر انیس سال ہے۔میرا فیس بک اکاؤنٹ ہے جس پر کچھ غلط قسم کے pagesکی طرف سے اچانک کوئی فحش تصویر سامنے آجاتی ہے لیکن پھر میں اسے دیکھنے سے رک نہیں پاتا ۔مجھے پتہ ہے کہ یہ غلط ہے اور میں گناہ کر رہا ہوں لیکن یہ میرے بس سے باہر ہے میں اس سے پیچھا کیسے چھڑاؤں۔مجھے کوئی دعا یا حدیث بتائیں جس کے ذریعے میں یہ چھوڑ دوں ۔مجھے احتلام ہوتا ہے کیا یہ بیماری ہے یا کیا ہے اور یہ کب رکے گا۔برائے مہربانی مجھے دونوں سوالوں کے جوابات احادیث کے مطابق دیں ۔

الجواب باسم ملهم الصواب

صورت ِ مسئولہ میں سائل کو چاہیے کہ توبہ و استغفار کی کثرت رکھیں اور رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ (الاعراف:126) ترجمہ:’’اے ہمارے رب ہمارے اوپر صبر کا فیضان فرما اور ہماری جان حالت اسلام پر نکال۔‘‘ کا کثرت سےو رد رکھیں ۔

واضح رہے کہ ناجائز، بے ہودہ اور غلط مواد پر مشتمل ویب سائٹ پر جانا یا اس کا اکاؤنٹ بنانا جائز نہیں ہے ۔اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔البتہ اگر آپ کے ارادے اور اختیار کے بغیر کوئی فحش تصویر سامنے آجائے تو اس کو دیکھنے سے اجتناب کریں اور موجودہ حالت سے نکلنے کے لئے کثرت سے توبہ و استغفار کریں ،خوب رو رو کر اللہ سے اس مہلک بیماری سے بچنے کی توفیق مانگیں ۔

لَا تُتْبِعْ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ فَإِنَّ لَكَ الْأُولَی وَلَيْسَتْ لَكَ الْآخِرَةُ(سنن ابی داؤد،کتاب النکاح، باب ما يؤمر به من غض البصر) ترجمہ:’’ایک نظر کے بعد دوسری نظر مت ڈالو  اس لئے کہ پہلی نظر تومعاف ہے مگر دوسری نگاہ معاف نہیں۔‘‘

ذہن کو برے خیالات سے پاک کرنے کے لئے پہلے تو مصمم ارادہ کر لیں کہ اب فحش مواد نہیں دیکھنا ہے ۔اس کے لئے اگر آپ فیس بک اکاؤنٹ ہی بند کردیں تو اچھا ہے جو کہ آپ کے ذہن میں غلط خیالات آنے کا ذریعہ بن رہا ہے ۔سچی توبہ کریں دل اور نظر کی پوری حفاظت کریں ۔نماز باجماعت اور تلاوت کا اہتمام کریں ۔ہر نماز کے بعد سورۂ الم نشرح تین مرتبہ اول آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر اپنے سینہ پر دم کر لیا کریں ۔یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرلیں ۔جہاں تک احتلام سے متعلق آپ کا سوال ہے تو بات یہ ہے کہ یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ بلوغت کی علامت ہے اور یہ فطری معاملہ ہے ۔البتہ کثرت احتلام اصلا ً بُرے ماحول اور خیالات کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ احتلام کے بعد غسل کرنا فرض ہوجاتا ہے اور غسل کا شرعی طریقہ کسی فقہ کی کتاب میں دیکھ کر اس کے مطابق غسل کا اہتمام کریں ورنہ آپ کی نماز نہیں ہوگی۔اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے۔آمین

والله أعلم بالصواب

لرننگ پورٹل