لاگ ان
ہفتہ 02 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 26 نومبر 2022
لاگ ان
ہفتہ 02 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 26 نومبر 2022
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 02 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 26 نومبر 2022
ہفتہ 02 جمادی الاول 1444 بہ مطابق 26 نومبر 2022

سوال:میں نے ایک مرتبہ سنا تھا کہ کھجور کے نام حدیث میں آئے ہیں ۔ایک عجوہ  دوسری عمبر لیکن تیسری کا نام مجھے یاد نہیں ۔برائے کرم بتادیں ؟

والله أعلم بالصواب

عربی چونکہ ایک فصیح زبان ہے اس میں اکثر چیزوں کی اپنی مختلف صفات کی وجہ سے مختلف نام ہوتے ہیں۔اسی طرح کھجور کے بھی مختلف نام ہوتے ہیں عمدہ کھجور کے الگ نام ،ردی کھجور کے الگ نام ،کچی کھجور کے الگ نام ہیں ۔اس وجہ سے احادیث میں کھجور کے مختلف نام آئے ہیں جیسے رطب ،خشف ،بسر ،تمر وغیرہ لیکن چونکہ یہ نام کھجور کے مختلف  صفات کی مختلف اقسام ہونے کی وجہ سے ہے اور کھجور کی وہ قسم جس کا احادیث میں خصوصیت کے ساتھ ذکر آیا ہے اور علاج کے لئے کھانے کی ترغیب بھی آئی ہے وہ مدینہ کی عجوہ کھجور ہے جس کے درخت کو رسول اللہﷺ نے خود اپنے مبارک ہاتھ سے لگایا تھا۔اس لئے کھجور کے یہ نام ہماری معلومات کے مطابق ہیں  کسی اور خاص کھجور کا نام ہماری نظر سے نہیں گزرا۔

مَنْ تَصَبَّحَ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً لَمْ يَضُرَّهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ(بخاری،کتاب الاطعمۃ،باب العجوة)ترجمہ:جو آدمی ہر صبح کو سات عجوہ کھجوریں کھالے تو اس دن کوئی زہر اور جادو اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

ترمذی میں ہے:أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْكُلُ الْبِطِّيخَ بِالرُّطَبِ (سنن الترمذی،کتاب الاطعمۃ،باب ما جاء في أكل البطيخ بالرطب) ترجمہ:رسول اللہ ﷺ تربوز کھجور کے ساتھ کھایا کرتے تھے۔

ترمذی میں ہے:تَعَشَّوْا وَلَوْ بِكَفٍّ مِنْ حَشَفٍ فَإِنَّ تَرْكَ الْعَشَاءِ مَهْرَمَةٌ(سنن الترمذی،کتاب الاطعمۃ، باب ما جاء في فضل العشاء) ترجمہ:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا رات کا کھانا ضرور کھایا کرو اگرچہ مٹھی بھر کھجوریں ہی ہوں۔

ترمذی میں ہے:بَيْتٌ لَا تَمْرَ فِيهِ جِيَاعٌ أَهْلُهُ(سنن الترمذی،کتاب الاطعمۃ،باب ما جاء في استحباب التمر) ترجمہ:وہ گھر جس میں کھجور نہ ہو اس کے رہنے والے بھوکے ہیں۔

والله أعلم بالصواب

لرننگ پورٹل