لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022
جمعہ 26 شوال 1443 بہ مطابق 27 مئی 2022

سوال :السلام علیکم!مجھ پر کالا جادو کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے میں MBAاور دیگر پڑھائی میں پیچھے رہ گئی اور مکمل نہ کرسکی۔میں استخارہ کے ذریعہ ذمہ دار افراد کے نام اور جادو کے پیچھے وجوہات جاننا چاہتی ہوں ۔مزید برآں مجھے کچھ وظائف بتادیں تاکہ میں مستقبل میں ان کے شر سے محفوظ رہ سکوں ؟

الجواب باسم ملهم الصواب

آپ کے اوپر اگر واقعۃً جادو کرایا گیا ہے تو اس سے حفاظت کے لئے تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں لیکن جادو کرانے والے لوگوں کے نام اور جادو کرانے کے مقصد کو جاننا درست نہیں ۔کیونکہ جس عمل کے ذریعے جادو کرانے والے کے نام وغیرہ کو معلوم کیا جاتا ہے وہ حاضرات کا عمل کہلاتا ہے اور یہ کوئی حجت ِ شرعیہ نہیں ہے کہ اس کے لئے کسی کو چوریا جادو کرانے کا مجرم ٹھہرایا جائے ۔یہ محض ایک خیالی چیز ہے ۔لہذا کسی نے جادو کرایا اس کا نام جاننے کی فکر میں لگنا بدگمانی پیدا کرنے کا سبب ہے ۔باقی جادو سے حفاطت کے لئے پانچ وقت کی نماز کا اہتمام اور ساتھ ساتھ فجر کی نماز کے بعد سورۂ یٰسین اور منزل (جو اب الگ سے چھپی ہوئی ملتی ہے)صبح وشام پڑھنے کا اہتمام کریں۔

حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ فرماتے ہیں :

انگوٹھی یا ناخن وغیرہ کے ذریعہ جو حاضرات کا عمل کیا جاتا ہے سب واہیات ہے ۔اس جگہ جن وغیرہ کچھ بھی حاضر نہیں ہوتے لیکن جو کچھ عامل کے خیال میں ہوتا ہے عامل جو کچھ بھی اپنے پورے تخیل سے کام لیتا ہے وہی اس میں نظر آنے لگتا ہے ۔میرا تجربہ ہے کہ حاضرات محض خیالات کا تصرف ہے۔(عملیات و تعویذات اور اس کے شرعی احکام ،حاضرات کا عمل اور اس کی حقیقت،ص 184،185،مکتبہ خلیل)

والله أعلم بالصواب

لرننگ پورٹل