لاگ ان / رجسٹر
منگل 23 شوال 1443 بہ مطابق 24 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
منگل 23 شوال 1443 بہ مطابق 24 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
منگل 23 شوال 1443 بہ مطابق 24 مئی 2022
منگل 23 شوال 1443 بہ مطابق 24 مئی 2022

سوال :السلام علیکم!سوال یہ ہے کہ ایک خاتون کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا ، ان کے ذمہ 10 قضا روزے اور ایک پورے دن کی نماز قضا ہے۔ 10 روزوں اور 5 نمازوں کا فدیہ کتنا ہوگا؟ دونوں کا الگ الگ بتادیں۔

الجواب باسم ملهم الصواب

نمازوں اور روزوں کے فدیہ میں وہی مقدار دی جاتی ہے جو صدقہ فطر میں دی جاتی ہے، یعنی اپنی استطاعت کے مطابق یا تو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت یا ساڑھے تین کلو جو یا کشمش یا کھجور ایک روزے کے بدلہ میں دیا جائے۔ نیز وتر بھی مستقل نماز ہے اس لیے پورے ایک دن کی نماز قضا ہونے کی صورت میں 6 نمازوں کا فدیہ دینا ضروری ہے اور ہر ایک نماز کا فدیہ پونے دو کلو گندم یا اسکی قیمت ، یا پھر تین کلو جو یا کشمش یا کھجور ہیں۔پس کل 10 روزے اور 6نمازوں کا فدیہ حساب لگاکر فقراء کو دے دیں۔ کسی ایک فقیر کو ساری رقم دینا بھی جائز ہے)

يعطی لكل صلاة نصف صاع من بر ) كالفطرة ( وكذا حكم الوتر ) والصوم(الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب قضاء الفوائت)،
 أو من دقيقه أو سويقه ، أو صاع تمر أو زبيب أو شعير أو قيمته ، وهي أفضل عندنا لإسراعها بسد حاجة الفقير(رد المحتار،کتاب الصلاۃ،باب قضاء الفوائت)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر1221 :

لرننگ پورٹل