لاگ ان / رجسٹر
بدھ 17 شوال 1443 بہ مطابق 18 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
بدھ 17 شوال 1443 بہ مطابق 18 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
بدھ 17 شوال 1443 بہ مطابق 18 مئی 2022
بدھ 17 شوال 1443 بہ مطابق 18 مئی 2022

سوال:سیرین نام کا مطلب کیا ہے؟ بچی کا نام سیرین رکھ سکتے ہیں؟ اور کیا یہ کسی صحابیہ کا نام ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

سیرین فارسی لفظ ہے جو کھانا کھاکر سیر ہونے والے شخص کےلیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بچہ اور بچی دونوں کا نام رکھا جاسکتا ہے۔ حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کی بہن کا نام سیرین تھا، جو حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں اور ان سے ان کا بیٹا عبد الرحمن بن حسان پیدا ہوا۔ اسی طرح فن تعبیر الرؤیا کے امام محمد بن سیرین جو ابن سیرین کے نام سے مشہور ہیں ان کے والد کا نام بھی سیرین تھا ۔ اس لیے سیرین نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

سيرين أخت مارية القبطية. أهداهما المقوقس صاحب الإسكندرية إلى النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فتسرى النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مارية، وهي أم ابنه إبراهيم رضي الله عنه، وهب سيرين لحسان بن ثابت، فهي أم ابنه عبد الرحمن بن حسان. (اسد الغابة، کتاب النساء، حرف السین)

سيرين، أبو عمرة: والد محمد وإخوته. أدرك الجاهليّة، وسبي في خلافة أبي بكر، روى ابن المقبريّ في فوائده، من طريق أبي إسحاق: حدّثني صالح بن كيسان أنّ خالد بن الوليد مرّ حتى نزل بعين التمر، فأصاب سبيا منهم سيرين أبو عمرة. (الاصابة فی تمییز الصحابة، المجلد الثالث، حرف السین المهملة)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4649 :

لرننگ پورٹل