سوال:ایک بیان میں سنا کہ ہم جو افطاری کی دعا پڑھتے ہیں وہ صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے؟
الجواب باسم ملهم الصواب
روزہ افطار کرنے کی دعا جس روایت سے ثابت ہے وہ روایت ابو داؤد شریف میں موجود ہے۔جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ نبی کریمﷺ جب افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے :أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَی رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ(سنن ابی داؤد ،کتاب الصوم،باب القول عند الإفطار)ترجمہ:نبی اکرمﷺ جب افطار کرتے تو فرماتے اے اللہ میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے دیے ہوئے رزق سے افطار کیا۔
اس حدیث پر اگر چہ محدثین نے کلام فرمایا ہے اور اس روایت کو مرسل کہا ہے تا ہم پھر بھی یہ حدیث قابل عمل ہے۔لہذا اس دعا کو پڑھنا باعث ثواب ہے۔
والله أعلم بالصواب
فتویٰ نمبر1197 :