سوال:السلام علیکم! ہومیو پیتھی ادویہ کے بارے کہا جاتا ہے کہ اس میں الکحل استعمال ہوتا ہے تو ان ادویہ کا استعمال کرنا کیسا ہے؟ تحقیقی جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب باسم ملهم الصواب
جو الکحل انگور، کھجور، کشمش اور منقی سے کشید کی جاتی ہے وہ ناپاک ہے، ان چار اشیاء کی شراب سے کشید کردہ الکحل اگر دوا میں استعمال کی جائے تو اس دوا کا استعمال جائز نہیں۔ اگر ان چار چیزوں کے علاوہ جو، چاول، آلو اور شہد وغیرہ کی شراب سے کشیدہ کی جائے تو وہ پاک ہے، دوائی میں ڈالنے سے دوا ناپاک نہیں ہوتی۔ ہومیو پیتھک دواؤں میں جو الکحل استعمال ہوتی ہےوہ عموما انگور اور کھجور کی شراب سے کشیدہ کردہ نہیں ہوتی، اس لیے ہومیو پیتھک دوا کا استعمال جائز ہے۔
وبهذا تبيين حكم الكحول المسكرة التي عمت بها البلوی اليوم، فانها تستعمل في كثير من الادوية والعطور والمركبات الأخری، فانها ان اتخذت من العنب أو التمر فلا سبيل إلی حلتها أو طهارتها، وان اتخذت من غيرها فالامر فيها سهل… وان معظم الكحول التي تستعمل اليوم في الأدوية والعطور وغيرها لا تتخذ من العنب أو التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغيره.(تكملة فتح الملهم، جلد۳، ص۶۰۸، الناشر:مکتبة دارالعلوم كراتشي)
والله أعلم بالصواب
فتویٰ نمبر4169 :