سوال:السلام علیکم! مورڈ گيج كے بارے ميں بتائيے كيا يه صحيح هے؟کینیڈا میں گھر خریدنا چونکہ مشکل ہوتا ہے اس لیے حکومت کی طرف سے مورڈ گیج کی صورت میں ایک آسانی فراہم کی گئی ہےاور كچھ حضرات سے سنا هے كه اگر ایک گھر لیا جائے مورڈ گیج کے ذریعے سے تو یہ جائز ہے۔ آپ رہنمائی فرمادیجیے۔
الجواب باسم ملهم الصواب
مورڈگیج کے ذریعہ گھر کی خریداری میں جو طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہےوہ درست نہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق اس کی تفصیل یہ ہے کہ مورڈگیج میں گھر خریدنے والا شخص مکان کی قیمت کا کچھ حصہ اپنی طرف سے بینک کو ادا کرتا ہے اور پھر بینک باقی رقم اپنی طرف سے قرض کے طور پر فراہم کردیتا ہے۔ اس طرح گھر خریدنے والا شخص ماہانہ اقساط میں بینک کا اصل قرضہ چکانے کے ساتھ ساتھ زائد رقم بھی ادا کرتا ہے۔ یہ زائد رقم سود ہے۔ اور سود جس طرح لینا جائز نہیں اسی طرح دینا بھی جائز نہیں۔ لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔
الربا هو لغة: مطلق الزيادة وشرعا (فضل) ولو حكما فدخل ربا النسيئة والبيوع الفاسدة فكلها من الربا فيجب رد عين الربا لو قائما لا رد ضمانه لأنه يملك بالقبض قنية وبحر (خال عن عوض).(الدر المختار، كتاب البيوع، باب الربا)
والله أعلم بالصواب
فتویٰ نمبر4187 :