لاگ ان
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
لاگ ان
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023

سوال: السلام علیکم! آج کل نکاح میں تاخیر کی جاتی ہے اور منگنی کو اہمیت دی جاتی ہے ، اب میرے عزیز کی منگنی ہے مجھے تو معلوم ہے کہ یہ غلط ہے لیکن رشتہ داری کی وجہ سے مجھے جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ اور اگلی پارٹی کو یہ سمجھانا ہے کہ یہ کام غلط ہے تو قرآن وسنت کی روشنی میں مجھے منگنی کی شرعی حیثیت بتادیں۔

الجواب باسم ملهم الصواب

رشتہ طے ہونے کے وقت شریعت مطہرہ کی تعلیمات یہ ہیں کہ لڑکی اور لڑکے کے گھر والے آپس میں رشتۂ نکاح طے کرلیں،  لڑکے کے گھر کی خواتین لڑکی کو دیکھ کر مکمل اطمینان کرلیں اور لڑکا انہیں کے اطمینان پر اعتماد کرے ۔ موافقت ہوجانے پر وعدہ نکاح کر لیا جائے، بس اس سے زیادہ منگنی کی کوئی حقیقت نہیں ۔اس کے علاوہ جتنی رسومات ہیں سب قابل ِ ترک ہیں۔موجودہ زمانے کی رسومات مثلا ً اسٹیج پر مرد وعورت کا ساتھ بیٹھ کر میاں بیوی کی طرح باتیں کرنا،مصافحہ کرنا ، ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانا،ہال سجانا اور اس میں مختلف رسوم برتنا خصوصا ً اس جیسے موقع پر ویڈیو کیمرہ کے ذریعہ تصویر کھینچنا ،اجنبی مرد و اجنبی عورتوں کاباہمی اختلاط سب گناہ کے کام ہیں اگر منگنی کے موقع پر یہ خرافات انجام دیئے جا رہے ہوں تو ایسی محفل میں شرکت کرنا ناجائز ہے، البتہ اگر منگنی کی محفل ان خرافات سے پاک ہو تو اس میں شرکت جائز ہے۔ایک حدیث میں رشتہ پکا ہونے کی خبر کو چھپانے کا ذکر آیا ہے۔لہذا اس کے لئے اعلانات وغیرہ کرنا یا دعوتوں اور منگنی کی تقریب کا اہتمام کرنا غیر ضروری عمل ہے اور اس کو ضروری یا مسنون سمجھنا بدعت اور واجب الترک ہے۔

حدیث میں ہے:أَخْفُوا الخِطْبَةَ وأَظْهِروا النكاحَ (کنزالعمال، حرف النون، الباب الثالث في آداب النکاح)ترجمہ:’’منگنی کو چھپاؤ اور نکاح کو ظاہر کرو‘‘۔منگنی کو چھپانے کا حکم اس لئے دیا گیا تاکہ نکاح پائے تکمیل تک پہنچنے سے پہلے حاسدین کے حسد کا شکار نہ ہو جائے۔

(واخفوا الخطبة) بكسر الخاء أكتموها لئلا يسعی حاسد في خلاف ما يريد الخاطب وقد تقدم حديث: "استعينوا علی نجاح الحوائج بالكتمان" وتقدم الكلام في إعلان النكاح. (التنوير شرح جامع الصغير، حرف الهمزة)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4039 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


لرننگ پورٹل