لاگ ان
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
لاگ ان
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023

براہ مہربانی درج ذیل حدیث کی تصدیق کر دیں:

حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا: جب تم کسی شہر میں پہنچو تو سب سے پہلے وہاں کی پیاز کھالوتو اس شہر کی بیماریاں تم سے دور رہیں گی۔(تہذیب آل محمدﷺ، ص۱۰۶)

الجواب باسم ملهم الصواب

بعض غیر معتبر کتابوں میں اس طرح کے الفاظ کے ساتھ روایت موجود ہے: إذا دخلتم بلاداً فكلوا بصلها يطرد عنكم وباءها. ترجمہ:’’ جب تم کسی شہر میں پہنچو تو سب سے پہلے وہاں کی پیاز کھالوتو اس شہر کی بیماریاں تم سے دور رہیں گی‘‘۔

لیکن حدیث کی کسی صحیح اور معتبر کتاب میں صحیح سند کے ساتھ یہ روایت موجود نہیں ہے اس لیے اس روایت کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنا اور حدیث کہہ کر بیان کرنا درست نہیں ہے۔   یہ روایت اہل تشیع  کی کتاب ’’تفصیل وسائل الشیعہ‘‘ میں موجود ہے جیسا کہ سوال میں بھی جو حوالہ دیا گیا ہے وہ اہل تشیع حضرات کی کتاب کا ہی ہے  البتہ ابن المبرد حنبلی متوفی  909 ہجری نے اپنی کتاب ’’التخريج الصغير والتحبير الكبير‘‘ میں  فوائد ابی القاسم دمشقی کے حوالے سے اس کی تخریج کی ہے اور فوائد ابی القاسم میں اس حدیث کی سند ذکر کی گئی ہے اس میں اکثر راوی مجہول ہیں اس لیے اس  قول کو فوائد کی بناء پر حکماء کا یا اطباء کا قول تو کہا جا سکتا ہے لیکن اس کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنا درست نہیں۔

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر3994 :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


لرننگ پورٹل