لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 20 شوال 1443 بہ مطابق 21 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 20 شوال 1443 بہ مطابق 21 مئی 2022
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 20 شوال 1443 بہ مطابق 21 مئی 2022
ہفتہ 20 شوال 1443 بہ مطابق 21 مئی 2022

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کیا اثاثہ جات قسطوں پر لیے جاسکتے ہیں، جیسا کہ گاڑی، گھر، گھریلو سامان، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر وغیرہ؟ قرآن وحدیث کے حوالوں سے جواب مرحمت فرمائیں۔ 

الجواب باسم ملهم الصواب

قسطوں پر خریدو فروخت اگر مندرجہ ذیل پانچ شرائط کے ساتھ کی جائے تو جائزہے ۔

۱۔مجلس عقد میں یہ طے کر لیا جائے کہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا ۔

۲۔یہ بات طے کرلی جائے کہ کل کتنی قیمت ہوگی اور کتنی قسطوں میں ادائیگی مکمل ہو گی۔

۳۔ کسی قسط کی تاخیر کی صورت میں کوئی جرمانہ مشروط نہ ہو۔

۴۔وقت مقررہ سے پہلے ادائیگی مکمل ہونے کی صورت میں قیمت میں کمی نہ ہوگی۔

۵۔خریدنےوالا مبیع پر قبضہ کر لے اور ملکیت بھی منتقل کردی جائے۔

وإذا عقد العقد علی أنه إلی أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلی شهر بكذا أو إلی شهرين بكذا فهو فاسد ؛ لأنه لم يعاطه علی ثمن معلوم ولنهي النبي صلی الله عليه وسلم عن شرطين في بيع وهذا هو تفسير الشرطين في بيع ومطلق النهي يوجب الفساد في العقود الشرعية وهذا إذا افترقا علی هذا فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتی قاطعه علی ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز؛ لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد(المبسوط للسرخسی،کتاب البیوع، باب البيوع الفاسدة)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4270 :

لرننگ پورٹل