ایک لڑکی کا اکثر ڈرائیور کے ساتھ کالج اور دوسرے مقامات پر آنا جانا ہوتا ہے، دوسرے گھر والوں کا ساتھ گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہے، وہ پردے میں ہوتی ہے لیکن اور کوئی گاڑی میں اس کے ساتھ نہیں ہوتا، تو کیا اس صورت میں یہ خلوت ہوجائے گی ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا حل ہے؟
الجواب باسم ملهم الصواب
بہر حال یہ طرز عمل مناسب نہیں۔ کبھی کبھار اگر ڈرائیور کے ساتھ اکیلے جانا پڑجائے تو وہ مجبوری ہے، روزانہ اس طرح اکیلی لڑکی کا ڈرائیور کے ساتھ جانا مناسب نہیں اگرچہ لڑکی پردے میں۔ اس کا حل یہی ہے کہ گھر کی کوئی دوسری خاتون یا لڑکی کا محرم ساتھ جائے، خواہ چھوٹا بھائی ہو۔ آخر گھر میں دوسرے افراد کے ہوتے ہوئے ان کا جانا کیوں مشکل ہے۔
والله أعلم بالصواب
فتویٰ نمبر3737 :