لاگ ان
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
لاگ ان
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
لاگ ان / رجسٹر
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023
پیر 28 شعبان 1444 بہ مطابق 20 مارچ 2023

سعودیہ میں ایک خاتون نے جماعت کے ساتھ کئی نمازیں ادا کی ہیں، بعض اوقات وہ مسبوق بھی ہوجاتی تھیں تو فوت شدہ رکعات کو پہلی دوسری رکعت کی طرح پڑھنے کی بجائے آخری یعنی تیسری اور چوتھی رکعت کے انداز میں پڑھتی تھیں. یعنی اس میں ثنا اور سورت نہیں ملاتی تھیں بلکہ صرف سورۃ الفاتحہ پڑھتی تھیں. بعد ازاں انہیں یہ مسئلہ معلوم ہوا تو اب ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔

الجواب باسم ملهم الصواب

جماعت سے چھوٹ جانے والی رکعات کی قضا کرتے ہوئے پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک سورت، تین چھوٹی آیات یا ایک بڑی آیت ملانا واجب ہے۔ جس نماز میں یہ واجب ترک ہوا ہے وہ واجب الاعادہ ہے،  اس لیے جتنی نمازوں میں یہ غلطی ہوئی ہے انھیں شمار کر کے ان کا اعادہ کیا جائے۔ اگر تعیین مشکل ہو تو اندازہ لگا کر نمازوں کی تعداد متعین کر لیں اور حسب استطاعت ان نمازوں کا اعادہ کرتی رہیں۔ اور تعداد کی تعیین میں جو کمی کوتاہی ہوئی ہو اس کی تلافی کے لیے توبہ و استغفار کیا جائے۔ اللہ تعالی سے مغفرت کی امید رکھیں۔

(الف) يجب تعيين الأوليين من الثلاثية والرباعية المكتوبتين للقراءة المفروضة حتی لو قرأ في الأخريين من الرباعية دون الأوليين أو في إحدی الأوليين وإحدی الأخريين ساهيا وجب عليه سجود السهو كذا في البحر الرائق . . . ولو أدرك رکعتین قضی رکعتین بقراءة ولو ترك فی إحداهما فسدت. (الفتاوی الهندية، كتاب الصلاة)

(ب) أقول: فتلخص من هذا كله أن الأرجح وجوب الإعادة، وقد علمت أنها عند البعض خاصة بالوقت، وهو ما مشی عليه في التحرير، وعليه فوجوبها في الوقت ولا تسمی بعده إعادة، وعليه يحمل ما مر عن القنية عن الوبري، وأما علی القول بأنها تكون في الوقت وبعده كما قدمناه عن شرح التحرير وشرح البزدوي، فإنها تكون واجبة في الوقت وبعده أيضا علی القول بوجوبها. وأما علی القول باستحبابها الذي هو المرجوح تكون مستحبة فيهما، وعليه يحمل ما مر عن القنية عن الترجماني. وأما كونها واجبة في الوقت مندوبة بعده كما فهمه في البحر وتبعه الشارح فلا دليل عليه. وقد نقل الخير الرملي في حاشية البحر عن خط العلامة المقدسي أن ما ذكره في البحر يجب أن لا يعتمد عليه لإطلاق قولهم: كل صلاة أديت مع الكراهة سبيلها الإعادة. اهـ. قلت: أي لأنه يشمل وجوبها في الوقت وبعده: أي بناء علی أن الإعادة لا تختص بالوقت. (رد المحتار مع الدر المختار، كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4287 :

لرننگ پورٹل