لاگ ان
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
لاگ ان
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
لاگ ان / رجسٹر
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023
ہفتہ 10 رمضان 1444 بہ مطابق 01 اپریل 2023

 میرا ايك دوست لوگوں سے انویسٹمنٹ لے كر كاروبار کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ اگر تم کسی کو اس کام میں لگاؤگے تو تمہیں بھی آخر میں کمیشن ملے گا۔ میں نے ایک دوست کو اس کام میں لگایا تو اب جو مجھے کمیشن ملے گا کیا مجھے اپنے دوست کو بتانا ضروری ہوگا کہ آپ کو اس کام میں لگانے کی وجہ سے یہ کمیشن مل رہا ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

صورت مسئولہ میں آپ کا کسی صاحب کو اپنے دوست  کے کاروبار میں انویسٹمنٹ کےلیے تیار کرنا سفارش ہے اور سفارش ایک غیر متقوم یعنی غیر قیمتی چیز ہے، اس لیے اس سفارش کے بدلہ میں کسی قسم کا کمیشن لینا ہی جائز نہیں۔

لانه لم ينقل تقومه وتقوم المنافع بغير القياس فما لم ينقل لايجوز القول بتقومه وايضا فلاتعب في الشفاعة ولايعطون الاجر عليها من حيث انه عمل فيه مشقة بل من حيث انها مؤثرة بالوجاهة والوجاهة وصف غير متقوم فجعلوا اخذ الاجر عليها رشوة وسحتا. (امداد الفتاوی، 3\342، مكتبة دار العلوم كراچی)

والله أعلم بالصواب

فتویٰ نمبر4188 :

لرننگ پورٹل